حیدرآباد۔29ستمبر (اعتماد نیوز)دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال نے آج وزیر
اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال
بھر غیر ملکی دورے کرنے کے باوجود ایک نئی کمپنی بھی ملک میں قائم نہیں
ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ
ملک میں سرمایہ کاری کے لئے وزیر اعظم کا ایک ایک
کمپنی کا دورہ کرنا تعجب خیز ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وزیر اعظم نے
اپنے غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل کیا۔ ،؟ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا
کہ وہ سب سے پہلے ملک میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دیں۔